معیاری تعلیم وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، معیاری تعلیم اور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم کے بغیر دنیا میں ہماری بقاء مشکل ہے،

تعلیم پر سرمایہ کاری سب سے منافع بخش سرمایہ کاری ہے،لہٰذا والدین اپنے اولاد کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،پرائیویٹ سکولز معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے سب سے اہم کردار ادا کررہے ہیں ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم کا نجی سکول کی سالانہ نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 22:35

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، معیاری تعلیم اور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم کے بغیر دنیا میں ہماری بقاء مشکل ہے،تعلیم پر سرمایہ کاری سب سے منافع بخش سرمایہ کاری ہے،لہٰذا والدین اپنے اولاد کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،پرائیویٹ سکولز معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے سب سے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

منگل کو نجی سکول کی سالانہ نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح شگر کو پڑھا لکھا بنانا ہے اسی لئے جب بھی مجھے شگر کے عوام کی خدمت کا موقع ملا تو میں نے تعلیم پر توجہ دی اور موجودہ دور میں بھی میرا فوکس تعلیم ہے کیونکہ جب تک معاشرہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں گے اس وقت تک علاقہ ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ انٹر کالج کے بعد شگر میں خواتین کے لئے کالج کی منظوری سمیت سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور فنڈ بھی متعدد سکولوں کے لئے منظور ہوچکے ہیں اور آنے والے وقتوں میں بھی میری توجہ تعلیم پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجا اعظم خان اور شگر کے معروف سماجی شخصیت وزیر فدا علی نے کہا کہ شگر کے لوگوں کو تعلیم کے بارے میں شعور پیدا ہونا شروع ہوچکا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔معیاری تعلیم کے بغیر دنیا سے مقابلہ ناممکن ہے ۔ تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں۔ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے بغیر ہماری بقاء مشکل میں ہوگا۔

لہذا والدین اپنے اولادوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتا نہ کریں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کا معیاری تعلیم کیلئے کوشش قابل ستائش ہے۔یہ دور مقابلے کا دور ہے اور مقابلے کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگا کہ وہ جدید طریقہ تدریس کے مطابق بچوں کو پڑھائیں ۔تقریب کے آخر میں پوزیشن پولڈر طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایگل ہائٹس پبلک سکول شگر نے سالانہ نتائج کاا علان کردیا ۔ سالانہ نتائج کا تناسب 100فیصد رہا ۔نتائج کے مطابق کلاس فورتھ میں امجد علی نے پہلی،تنویر نے دوسری اوروجہیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کلاس سوم میں صابینہ نے اول،بابر نے دوم اور انشال ا ور ثاقب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کلاس دوسری میںنادیہ نے پہلی،سویرا عابدنے دوسری اورمعصومہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ون کلاس میںتہذیب زہرا اول،دیا زہرا ور سکینہ دوم اورمدیحہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔پریپ میںزینب نے پہلی،کاشف نے دوسری اور راحت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نرسری نے شناور سجاد نے اول،شایا ن عابداور حسینہ نے دوسری اورمحمد رضا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔