ْمعروف براڈ کاسٹر محمد جاوید باجوہ کو اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیو پاکستان گلگت تعینات کردیا گیا

منگل 12 دسمبر 2017 22:35

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) معروف براڈ کاسٹر محمد جاوید باجوہ کو اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیو پاکستان گلگت تعینات کردیا گیا ہے اس سے قبل آپ ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے ہوم برانچ میں ڈپٹی کنٹرولر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ،موصوف نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کا چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے واضح رہے کہ کنٹرولر محمد جاوید باجوہ نے 1987کو بحیثیت پروگرام پروڈیوسر ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے عملی سفر کا آغاز کیا اور 2017تک ملک بھر کے ریڈیو اسٹیشنوں میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے محمد جاوید باجوہ کاحال ہی میں کنٹرولر کے عہدے پر ترقی دیکر بحیثیت اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت تبادلہ کیا گیا ہے اسٹیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ادارے کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان گلگت کے پروگراموں کا معیار مذید بہتر بنایا جائیگااور بہت جلد صبح کی نشریات شروع کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :