ٹھٹھہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش بر آمد، ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہو گئی

منگل 12 دسمبر 2017 22:35

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) چھ دن قبل بوہارہ کے قریب سمندر میں درگاہ پر جانے والے زائرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں پیش آنے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی کی لاش برآمد کر لی گئی،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے سندھ سرکار اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی خبر نہیں لی،تفصیلات کے مطابق چھ دن پہلے بوہارہ شہر کے قریب سمندر میں درگاہ میھنں پٹانی کے میلے پر جاتے ہوئے زائرین کی کشتی سمندر میں الٹنے کے باعث 50سے زائد افراد زخمی جبکے 23افراد جن میں عورتیں،بچے بھی شامل تھے ،سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے ، ڈوبنے والوں میں سے زیادہ کے تعلق کراچی کے علائقے ملیر کے گاوں عسیب جوکھیو سے تھا،جن میں سے تین افراد لاپتہ بتائے گئے تھے جن میں سے دوسرے دن دو کی لاشیں برآمد کرلی گئیں تھیں مگر ایک6 سالہ مہک جوکھیو کی لاش نا مل سکی جسکے بعد گذشتہ دن ایک لاپتہ بچی کی لاش بھی برآمد کرلی گئی جسکے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد26 ہوگئی، اس سلسلے میں فوت ہونے والوں کے گھراوں میں ابھی تک صفِ ماتم لگا ہوا ہے،جبکے دوسری جانب حادثے میں جانحق ہونے والے افراد کے ورثاء کا کہنا ہے کے سندھ حکومت اور ٹھٹھہ کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی بھی مدد فراہم نہیں کی گئی،جبکے سندھ حکومت اس المناک واقعے کو چھ دن گذرنے کے باوجود ورثاء سے کوئی رابطہ نہیں کرسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :