آفتاب شیرپائواورسکندرشیرپائو کی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی مذمت

منگل 12 دسمبر 2017 22:19

آفتاب شیرپائواورسکندرشیرپائو کی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے وزیر ستان میں پاک فوج پر حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے آرمی آفیسراور اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کی ہمدردیاں غم زدہ اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہو رہی ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس طرف خصوصی توجہ دے کر عوام کے اعتماد کی بحالی اور غیر یقینی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ دونوں رہنمائوں نے حملہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلند ی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :