طورخم بارڈرپرمختلف اقسام کی بھاری مقدارمیں کارتوس برآمد،ڈرائیورگرفتار

منگل 12 دسمبر 2017 22:19

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر خاصہ دار ہ دار فورس نے تلاشی کے دوران افغانستان سے آنے والے ٹرک (نمبر KAB 31216) سے 1560 عدد بارہ بو نامی کارتوس اور 12کارٹن چھوٹے شکاری کارتوس برآمد کرکے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمانڈر شکیل خان آفریدی کے نگرانی میں خاصہ دار سکواڈ حوالدار رخمان الدین شینواری اور محمد آیاز شینواری نے ایک کارروائی میں افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران پندرہ سو ساٹھ عدد بارہ بور نامی کارتوس برامد کر کے ٹرالر کے ڈرائیور خیال نبی سکنہ عبدل خیل افغانستان کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں ۔