نوشہرہ میں دومختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

منگل 12 دسمبر 2017 22:19

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) نوشہرہ میں دومختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگے ۔ محمد افتخار ولد عمرا خان ساکن بارہ بانڈہ مالک سعید سی این جی نے ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ حنیف خان ولد کالا خان ساکن ایبٹ آباد جہ سی این جی پمپ میںبطور اپریٹر کام کررہا تھا کہ ا س دوران مشینری میں فنی خرابی پید اہوئی اور حنیف خان اپریٹر مشین کے قریب پہنچا تو اس کی چادر مشین کے پھنکے میں پھنس گئی اور مشین نے اس کواپنی طرف کھینچ کیا جس سے اس کاسر کٹ گیا اور وہ موقع پر جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحققات شروع کردی۔ دوسرا واقعہ اضاخیل پولیس اسٹیشن کے سامنے اضاخیل پایان چوک میں پیش آیا جہاںپرجاوید ولد ظفر علی ساکن ڈھیری میاں اسحق نے پولیس کور پورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کو اطلاع ملی کہ اس کا چچاعظمت ولد محبت خان ساکن اضاخیل اضاخیل پایان سٹاپ کے قریب سڑک پار کررہاتھا کہ ائل ٹینکر نمبر644 ٹی ٹی اے کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ائل ٹینکر کے ڈرائیور حسن گل ولد گل دائود ساکن بٹ خیلہ کو گرفتار کرلیا اور ائل ٹینکر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :