پبی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 12 دسمبر 2017 22:25

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) پبی کے علاقے وزیر گڑھی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاجبکہ ایک بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے پبی پولیس نے قتل اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق زیارت گل ولد یونس ساکن لنڈی کوتل حال وزیر گڑھی نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماموں نیاز محمد ولد بہادر خان کے ساتھ طوطی استادکے مدرسے کے قریب کھڑے تھے کہ دن دیہاڑے دو ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے آئے اور ہم پر فائرنگ شروع کردی جس میرا ماموں موقع پرجاں بحق ہوگیا اور میںمعجزانہ طورپر بچ گیا۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے مجھے معلوم نہیں کہ ملزمان نے میرے ماموں پر کیوں فائرنگ کی پبی پولیس نے قتل اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :