پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے 24نیوز میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 21:50

پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے 24نیوز میں شمولیت اختیار کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ) :پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے 24نیوز میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر پرسن اور مذہبی سکالرعامر لیاقت حسین بول چینل سے اختلافات کے بعد میڈیا سے آؤٹ ہو گئے تھے لیکن اب انہوں نے مختصر عرصے کے بعد پھر سے میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب کی بار پاکستان کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے 24نیوز میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر حسین پاکستان کے میڈیا میں رمضان نشریات کے بانی سمجھے جاتے ہیں اور انہیں مسلم دنیا کی 500با اثر شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :