آئی جی سندھ نے لیاری میں فائرنگ پر ایس ایس پی سٹی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

منگل 12 دسمبر 2017 22:23

آئی جی سندھ نے لیاری میں فائرنگ پر ایس ایس پی سٹی سے تفصیلی انکوائری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم ملزمان کی ہوٹل پر مبینہ فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی بدولت تفتیش کے مجموعی امور کو مؤثر بناتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :