چنیوٹ، ٹرالے سے ٹریکٹر اتارتے ہوئے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق

منگل 12 دسمبر 2017 22:19

چنیوٹ ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) جھنگ روڈ پر ٹرالے سے ٹریکٹر اتارتے ہوئے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق وینساں والا سٹاپ کے قریب بائیس وویلر ٹرالے سے ٹریکٹر اتارتے ہوئے اوپر ٹریکٹر گرنے سے توقیر احمد ولد مشتاق احمد سکنہ تحصیل تلہ کنگ جاں بحق ہو گیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،لاش کو ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا اورلاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :