وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی قانون سازی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی
چاند کا اعلان کمیٹی سے قبل کرنے پر ٹی وی چینلز پر 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا، جبکہ چاند کا نجی اعلان کرنے والے کو ایک سال جیل کی سزا ہوگی کمیٹی چیئرمین ، ممبران سمیت 15 رکنی ہوگی، ہر صوبے سے دو علماء اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ایک، ایک رکن شامل ہوگا وزارت مذہبی امور نے بل کی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے،کابینہ سے منظوری کے بعد ’پاکستان رویت ہلال ایکٹ 2017‘ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا
منگل 12 دسمبر 2017 22:05
(جاری ہے)
ضلعی سطح پر کمیٹی کا چیئرمین متعلقہ ڈی سی آو ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق وفاقی و صوبائی کمیٹیوں کی مدت 3 سال ہوگی۔
مرکزی روہت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری وفاقی حکومت کرے گی اور کمیٹی کا چیئرمین ہر تین سال بعد باری باری ہر صوبے سے لیا جائے گا، جبکہ چیئرمین کو ہٹانے کی مجاز وفاقی حکومت یا کمیٹی کی دو تہائی اکثریت ہوگی۔مجوزہ ’پاکستان رویت ہلال ایکٹ 2017‘ کے بل کے مطابق چاند کی شہادت شریعی طریقہ کار کے مطابق لی جائے گی اور کسی نجی کمیٹی کو چاند دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بل میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا بھی تجویز کی گئی ہے اور قانون شکنی پر 6 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ یا دونوں عائد ہوں گے۔چاند کا اعلان کمیٹی سے قبل کرنے پر ٹی وی چینلز پر 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا، جبکہ چاند کا نجی اعلان کرنے والے کو ایک سال جیل کی سزا ہوگی۔اسی طرح چاند کی غلط شہادت دینے والے کو 6 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ یا دونوں عائد ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے بل کی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔کابینہ سے منظوری کے بعد ’پاکستان رویت ہلال ایکٹ 2017‘ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.