پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی اکثر سیٹوں پر ٹکٹوںکا فیصلہ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہو گا‘عبدالعلیم خان

نظام ٹھیک کیے بغیر فلاحی ریاست نہیں بن سکتی ، لوگ عطیات دیتے ہیں تو ٹیکس کیوں نہیں دیتے‘میڈیا سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 22:05

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی اکثر سیٹوں پر ٹکٹوںکا فیصلہ نئی حلقہ بندیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وسطی پنجاب کی اکثر ٹکٹوں پر فیصلہ ہو چکا تھا جن میں اب نئی حلقہ بندیوں کے پیش نظر ردو بدل متوقع ہے،سابق ووٹر لسٹیں 30دسمبر کو جاری ہوئیں تھیں اس سال نئی ووٹر لسٹوںکا جائزہ لیں گے اوراگر الیکشن کمیشن نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ حکمران وفاق اور پنجاب میں اخلاقی لحاظ سے مکمل طور پر شکست خوردہ ہو چکے ہیں اور اب ان کے پاس کسی طور بھی اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچا اسی لیے عمران خان نے فوری طور پر عام انتخابات کی تجویز دی ہے جسے پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت نے اپنی شکست کے خطرے کے پیش نظر تسلیم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم نے کہاکہ 2013نہیں تحریک انصاف کی ٹیم ہر سطح پر تیار ہے اور اب وہ کاروائیاں نہیں ہونے دیں گے جنہیں ماضی میں نواز لیگ کو اکثریت دلانے کیلئے استعمال کیا گیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی نظام ٹھیک کیے بغیر کرپشن کا خاتمہ اور فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں اگر پاکستان کی عوام عطیات دیتے ہیں تو وہ حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے سکتے اس کی واحد وجہ نظام کی خرابی اور حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ٹیکس کے نظام کو آسان اور مناسب شکل دے گی تاکہ لوگ بخوشی ٹیکس دہندہ شہری بننے پر فخر محسوس کریں ۔

متعلقہ عنوان :