ٹھٹھہ میں گجو شہر کے قریب آئل ٹینکربریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا

ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے ٹینکر کو شہر میں داخل نہ کرتے ہوئے ٹینکر کے ڈی اے نالے کے قریب کھڈے میں گرا دیا

منگل 12 دسمبر 2017 22:05

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ٹھٹھہ میں گجو شہر کے قریب آئل ٹینکربریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا۔ ٹینکر کا اچانک بریک فیل ہونے کی صورت میں ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے ٹینکر کو شہر میں داخل نہ کرتے ہوئے ٹینکر کے ڈی اے نالے کے قریب کھڈے میں گرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی سے آنے والا آئیل ٹینکر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوگیا جسکی وجہ سے ٹینکر گجو شہر میں داخل ہونے لگا ،ٹینکر میں موجود ڈرائیور زوہیب خان کی چالاکی کے با عث ٹینکر کو گجو شہر سے دور کے ڈی اے نالے کے کھڈے میں گرادیا جس کی وجہ سے ٹینکر میں سے آئیل نکلنے لگا، ڈرائیور نے فوری طور پر اسکی اطلاع نزدیکی تھانے پر دی جسپر تھانے کے عملے نے فوری روڈ کی ایک سائیڈ عام آمد رفت کے لیئے بند کرکے آئیل کو متبادل ٹینکر میں ڈلوانا شروع کردیا، اس سلسلے میں گجو شہر کے مقامی لوگوں نے متاثرہ آئیل ٹینکر کے ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے گجو شہر کو تباہ ہونے سے بچانے پراسے انعامات اور خرچی دی۔