ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید کا کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کا دورہ

یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی

منگل 12 دسمبر 2017 22:05

ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید کا کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ او ر طلبا نے ڈی جی رینجرز (سندھ)کا استقبال کیا ۔دورے کے دوران یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز(سندھ)نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈی جی وائس ایڈ مرل (ریٹائرڈ)خواجہ غضنفر حسین ،دیگر اعلی شخصیات اور طلبہ نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔