کراچی، محکمہ ایکسا ئز کی رو ڈ چیکنگ مہم ،ساڑھے آٹھ لا کھ رو پے ٹیکس وصول 2815گا ڑیا ں چیک ،135گا ڑیا ں ضبط

منگل 12 دسمبر 2017 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا لہ کی ہدایت پر شرو ع کی جا نے والی رو ڈ چیکنگ مہم کے پہلے رو ز کرا چی ،حیدرآبا د ،سکھر ،لاڑ کا نہ ،میر پو ر خا ص اور شہید بے نظیرآبا د میں مجمو عی طو ر پر 2815گا ڑیو ں کے کا غذا ت چیک کئے گئے ۔کا غذا ت نہ ہو نے پر 135گا ڑیو ں کو ضبط کر لیا گیا جبکہ 308گا ڑیو ں کے کا غذات قبضے میں لئے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق کرا چی میں 1125،حیدرآبا د میں 380،سکھر میں 380،لا ڑ کا نہ میں277،میر پو ر خا ص میں 350اور شہید بے نظیر آبا د میں 303گا ریو ں کے کا غذا ت چیک کئے گئے ۔چیکنگ کے دورا ن ان گا ڑیو ں سے 509985رو پے ٹیکس اور 270246روپے ود ہو لڈنگ ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ 74077روپے جر ما نہ بھی عا ئد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا لہ نے افسرا ن کی کار کر دگی کو سراہتے ہو ئے ان کو ہدایت کی ہے کہ اس چا ر رو زہ مہم میں زیا دہ سے زیا دہ گا ڑیا ں چیک کی جا ئیں اور ٹیکس وصول کیا جا ئے تا کہ حکومت کے خزا نے میں جمع کیا جا سکے ۔

انہو ں نے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پو لیس کے ساتھ مل کر اس مہم کو کا میا ب بنا ئیں جبکہ انہو ں نے گا ڑیو ں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی نا خو شگوار صو ر تحا ل سے بچنے کیلئے اپنی گا ڑیو ں کے مکمل کا غذا ت اپنے ساتھ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :