پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں کی فلاح ہے، ہم چاہتے ہیں کارخانے داروں کو بھی سہولیات مہیا کریں ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

منگل 12 دسمبر 2017 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں کی فلاح ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کارخانیداروں کو بھی سہولیات مہیا کریں کیونکہ یہ روزگار دیتے ہیں۔مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو مزدوروں کو ملنے والے حقوق کا جائزہ لے گی۔ وہ منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرر ہے تھے ۔

اس موقع پر کرامت علی ، سیکرٹری محنت، عبد الرشید سولنگی اور سیکرٹری اطلاعات عمران عطا سومرو بھی موجود رتھے ۔

(جاری ہے)

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹریڈ یونین کے مخصوص قوانین نافذ کرے گی یہ قوانین قائداعظم محمد علی جناح نے 1926میں بنائے تھے۔انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ مزدوروں کی سہ فریقی کانفرنس کرنا قابل اعزاز ہے،اس کانفرنس میں کانفرنس میں پورے پاکستان سے مزدوروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دی ہیں ،اب ہم سارک کانفرنس کی طرف جارہے ہیں جو جلد کانفرنس منعقد کی جائیگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،اس لیے مزدوروں کی رجسٹریشن پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ہمارے پاس مزدوروں کامکمل ڈیٹا جمع ہو جائے ،آئندہ ورکرز کو تقرر نامہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :