پابندی کے باوجود بچوں کا متاثرہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون

منگل 12 دسمبر 2017 22:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) بچوں کے معروف دودھ ’’لیکٹالس‘‘میں سالمولینا بیکٹیریا کا انکشاف ہونے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متاثرہ برانڈلیکٹالس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور لیکٹالس فروخت کرنے والے سٹورز سے سٹاک کو ہٹا کر سٹورز کے اندر سیل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے مذکورہ دودھ کے متاثر ہونے ، بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے اور دنیا بھر سے اس کی سپلائی واپس منگوانے کی خبرکے بعد پنجاب میںلیکٹالس کے بچوں پر اثرات کے حوالے سے سروے رپورٹ مکمل ہونے تک گزشتہ روز فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی اور تین روز کے اندر رپورٹ مرتب کر کے سروے رپورٹ کی روشنی میں فروخت کے حوالے سے مزید لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں اور متاثرہ برانڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں لاہور ، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کی گئیں۔ لیکٹالس برانڈ کے 2ہزار سے زائد ڈبے اب تک مارکیٹ سے ہٹوا دیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سالمولینا وائرس سے بچوں میں اسہال، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ لیکٹالس بنانے والی کمپنی نے متاثر ہونے والے ممالک سے واپس سٹاک بھی واپس منگوانا شروع کر دیا ہے۔ لیکٹالس دودھ کے استعمال سے فرانس میں متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔والدین سے گزارش ہے کہ رپورٹ آنے تک لیکٹالس دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :