اسلام آباد پریڈ گراونڈ مین پاکستان پیپلز پارٹی کاتاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی آج بھی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، راجہ عامر رضا عباسی

منگل 12 دسمبر 2017 22:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) اسلام آباد پریڈ گراونڈ مین پاکستان پیپلز پارٹی کاتاریخی اور بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی آج بھی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، ان خیالات کا اظہار یوتھ ونگ دریا گلی کے رہنمائوں راجہ عامر رضا عباسی ،انظار عباسی،جنرل سیکرٹری یو سی کامران عباسی،عدنان عباسی،عاطف عباسی،عمران ریاض،جواد اعجاز،فرحان نور عباسی اور دیگر نے کیا اور کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں پی پی ون کا ٹکٹ نذیر عباسی ایڈووکیٹ کو دیا جائے۔