شہری کو نئی بائیک خریدنا مہنگی پڑ گئی،بائیک خریدتے ہی پولیس نے دھلائی کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 21:18

شہری کو نئی بائیک خریدنا مہنگی پڑ گئی،بائیک خریدتے ہی پولیس نے دھلائی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):شہری کو نئی بائیک خریدنا مہنگی پڑ گئی،شوروم سے نکلتے ہی پولیس نے دھر لیا جس پر پولیس نے تلخ کلامی ہوئی اور پولیس نے شہری کی دھلائی کر دی ۔،تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری کو نئی بائیک خریدنا پہنگا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

شو روم سے نکلا ہی تھا کہ پولیس نے روک لیا اور گاڑی کی رجسٹریشن دکھانے کو کہا جس پر شہری غصے میں آگیا اور اس نے بائیک کو آگ لگانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مزاحمت کی۔پولیس سے تلخ کلامی کرنے پر پویس نے شہری کو دھر لیا اور اسکی دھلائی کر دی ۔بعد ازاں پولیس شہری کو ساتھ لے گئی ۔