سینئر سیاستدان سید غوث علی شاہ لاہور پہنچ گئے ، دیرینہ لیگی ساتھیوں سے اہم ملاقاتیں کرینگے

منگل 12 دسمبر 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) سینئرمسلم لیگی سیاستدان سید غوث علی شاہ کی سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کیلئے لاہور آمد ۔

(جاری ہے)

لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران پرانے لیگی ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا ، کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور ذوالفقار علی کھوسہ سے بھی ملاقات کروں ، جونیجو لیگ کے قائد اقبال ڈار سے بھی ملاقات ہو گی ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی ۔ یاد رہے کہ میڈیا میں اطلاعات آئی تھیں کہ مریم نواز اور دیگر رہنمائوں نے ناراض رہنمائوں غوث علی شاہ اور دیگر سے رابطے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :