Live Updates

نواز شریف لندن سے واپس آگئے تو سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹائون

معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم سے کوئی چیز نہیں سنبھالی جارہی،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا بیان

منگل 12 دسمبر 2017 22:00

نواز شریف لندن سے واپس آگئے تو سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے،سانحہ ماڈل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف لندن سے واپس آگئے تو سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے، ہم ماڈل ٹاون واقعے کو منطقی انجام پہنچانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کوئی چیز نہیں سنبھالی جارہی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔

اگر وہ واپس آگئے تو آڈیالہ جیل جائیں گے، لگتا ہے کہ ریفرینسز کا فیصلہ فروری تک ہوجائے گا، میاں صاحب نے چوری کے پیسے سے لندن میں جائیدادیں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماڈل ٹائون واقعے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، کوئی چیز نہیں سنبھالی جارہی، حکومت کے پاس مسئلے حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ملک فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔ حکومت مکمل طور پر غیر فعال ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات