کورکمانڈر لاہور کا رینجر ر ہیڈ کواٹرز کا دورہ ،خصوصی بچوں کے سکول میں تقریب میں شرکت

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خصوصی بچوں کی کارکردگی اور جذبے کو سراہااور انعامات تقسیم کئے،آئی ایس پی آر

منگل 12 دسمبر 2017 21:52

لاہور /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے رینجر ر ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا اور خصوصی بچوں کے سکول میں تقریب میں شرکت کی، تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیلبوز، نغمے اور علاقائی رقص پیش کئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پر آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے رینجر ر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا، خصوصی بچوں کے سکول میں تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیلبوز، نغمے اور علاقائی رقص پیش کئے، کورکمانڈر لاہور نے خصوصی بچوں کی کارکردگی اور جذبے کو سراہااور انعامات تقسیم کئے۔