پاک سر زمین پارٹی 2018 کے انتخابات میں سندھ بھر سے نئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، مصطفی کمال

پی ایس پی وہ واحد جماعت ہے جو کراچی سمیت پورے پاکستان کے حالات بدل سکتی ہے ،ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ، لسانی سیاست کی بجائے بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کررہے ہیں، ورکرز اجلاس سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 21:48

پاک سر زمین پارٹی 2018 کے انتخابات میں سندھ بھر سے نئی سیاسی قوت بن کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اس شہر سمیت پورے پاکستان کے حالات بدل سکتی ہے اس وقت کراچی کی عوام کی امیدیں پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ ہے اور2018 الیکشن کراچی سمیت سندھ بھر سے نئی طاقت بن کے ابھرے گی،ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ، لسانی سیاست کی بجائے بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کررہے ہیں جس سے قوم کے حالات بہتر اور ملک میں ترقی لاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون ، کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کا معاشی حب کراچی کوگندگی کے ڈھیر تبد یل کر دیا گیا ہے یہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک فراہم نہیں کیا جارہا،جگہ جگہ کچرے اور صفائی کے ناقص انتظام نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی شہر میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم اور صفائی ستھرائی کا ہے۔ کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب جو کہ گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور کرپشن اور لوٹ مارکی وجہ سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کے شہری مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی جس نے کراچی کے بنیادی مسائل ِ کے حل کے 16نکات پیش کیے تھے جس کی پاداش میں ہمارے پر امن ملین مارچ پر طاقت کاب بھر پور استعمال کیاگیا جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نظرئیے کی سچائی کہ لوگ جوق در جوق ہماری قافلے میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ حق آنے کے لیے ہے اور باطل مٹ جانے کے لیے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :