شہید محترمہ نے اپنے والد کی تربیت اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک کی فلاح اور عوام کی خدمت کی ،نثار کھوڑو

پاکستان کی سیاست اور ترقی میں بھٹو فیملی کا کلیدی کردار ہے، بینظیر بھٹو شہید کی10ویں برسی کے موقع پر ،شاہراہوں، چورنگیوں اور روڈوں پر پینافلکس نصب اور مختلف جگہوں پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 21:48

شہید محترمہ نے اپنے والد کی تربیت اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر و ممبر سندھ اسمبلی سعید غنی کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی طور پر سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،جنرل سیکریٹری وقار مہدی،نائب صدر راشد حسین ربانی اور نعمان شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگرشہداؤں سمیت سانحہ ٹھٹھہ اور پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما مرحومہ رقیہ خانم سومرو کیلئے بھی دعا کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے اسلام آباد گولڈ جوبلی جلسہ میں بڑی تعداد میں کراچی کے لوگوں کی شرکت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،راجہ عبدالرزاق بلوچ، مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان، شکیل چوہدری، خالد لطیف، لطیف آرائین، نوید بھٹی، ضلعی صدور ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، اقبال ساند، ظفر صدیقی، ضلعی جنرل سیکریٹریز علی احمد، لالہ عبدالرحیم ، چوہدری اصغر آرائیں، دل محمد،ضلعی سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، میر عباس تالپور، جانی میمن ،خواتین ونگ کراچی کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی،ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، شاہینہ سعیدہ،قاضی بشیر، راحت فضل چوہدری بھی موجود تھی۔

اس موقع پر سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ترقی میں بھٹو فیملی کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کی تربیت اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک کی فلاح اور عوام کی خدمت کی ہے اوراپنے والد کی طرح انہوں نے بھی جام شہادت نوش فرمائی ہے۔ بی بی شہید پاکستان کی خواتین کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر تمام ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، سیکریٹری اطلاعات و خواتین ونگ نے سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑوکو یقین دہانی کرائی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔اس موقع پر ایم پی اے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کومزید فعال کیا جائے گا تاکہ2018 کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی سے واضح اکثریت حاصل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی10ویں برسی کے موقع پر ،شاہراہوں، چورنگیوں اور روڈوں پر پینافلکس نصب اور مختلف جگہوں پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ آخر میں کراچی ڈویڑن کے باضابطہ عہدیداران کی مشارت کے بعد محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی برسی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ، جس کے کنوینئر خالد لطیف ممبرز اظہار الحق حسن زئی، ذوالفقار قائم خانی اور لالہ عبدالرحیم ہونگے۔#