اورنج لائن ٹرین میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ، سائٹ انسپکٹر گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 21:09

اورنج لائن ٹرین میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ، سائٹ انسپکٹر گرفتار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):اورنج ٹرین میں مبینہ کرپشن کے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے سائٹ انسپکٹر محمد آصف کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں مبینہ کرپشن پر پہلے سے مسعود حسین اور عامر لطیف کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ تیسرا ملزم محمد آصف ضمانت پر رہا تھا اور عدالت کے سامنے بھی پیش نہیں ہو رہا تھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کی ضمانت خارج کروا کر اسکو گرفتار کر لیا ۔ملزم پر میٹرو ٹرین کے پلرز کی تیاری میں ساڑھے چار کروڑ روپوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ملزم نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تیار ہونے والے پلر ز کی مطلوبہ گہرائی سے کم گہرائی رکھ کر منصوبے کو نقصان پہنچایا۔اب تک ملزم سمیت 3افراد کو اورنج لائن ٹرین میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔