تحریک انصاف کے غریب اور مڈل کلاس نظریاتی ورکز کو اکٹھا کرکے ایک نیا گروپ بنا کر انہیں الیکشن لڑواوں گی: عائشہ گلالئی

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 21:01

تحریک انصاف کے غریب اور مڈل کلاس نظریاتی ورکز کو اکٹھا کرکے ایک نیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) عائشہ گلالئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے غریب اور مڈل کلاس نظریاتی ورکز کو اکٹھا کرکے ایک نیا گروپ بنا کر انہیں الیکشن لڑوائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف میں ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عائشہ گلالئی نے اعلان کیا کہ وہ جلد تحریک انصاف کے غریب اور مڈل کلاس نظریاتی ورکز کو اکٹھا کرکے ایک نیا گروپ بنا کر انہیں الیکشن لڑوائیں گی۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ وہ ان نظریاتی کارکنوں کیلئے ایک علیحدہ فنڈ بھی قائم کر رہی ہیں۔ لوگوں سے چندہ حاصل کرکے فنڈ اکٹھے کیے جائیں گے اور پھر غریب اور مڈل کلاس کارکنوں کو الیکشن لڑوایا جائے گا۔