Live Updates

پنجاب اور سندھ حکومت گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کریں، تحریک انصاف چنیوٹ

منگل 12 دسمبر 2017 21:45

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پنجاب اور سندھ حکومت گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کریں۔شوگر ملز مافیا نے کسانوں کے حق حلال کی کمائی مقررہ ریٹوں پر ادا کریں۔ورنہ تحریک انصاف شوگر ملزکے سامنے دھرنا دے گی،نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف ضلع چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

کہ ضلع چنیوٹ کی شوگر ملز کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کررہی ہیں،اور حکومت کی طرف سیمقررہ کردہ رقم جوکہ 180روپے فی من ہے۔وہ ادا نہیں کر رہیں،اور 150 روپے فی من ادا کررہی ہیں،جو سراسر ظلم اور ذیادتی ہے۔اور ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے،گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔شوگر ملزانتظامیہ ناپ تول میں بھی بددیانتی کررہی ہیں،ریٹ تو کم دے رہی ہیں بلکہ فی سو من سے 30من کی کاٹ بھی لگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے کسانوں کی حق حلال کی کمائی ظالم مگرمچھوں کے پیٹ میں جارہی ہیشہباز شریف جو اپنے آپکو بہت بڑا منتظم اعلی سمجھتاہے اپنے مقررہ کردہ ریٹ پر بھی عملدرآمد نہیں کرواسکا شہباز شریف کو فوراً مستعفی ہونا چاہیے۔انکا قانون اپنی رمضان شوگر ملز پر لاگو نہیں ہوتا۔پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حکم پر حکومت اور ضلعی انتظام?ہ کو وارننگ دیتے ہیں۔

کہ گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم فوری طور پر بند کیا جائے،اور مقررہ قیمت ادا کی جائے،اورگنے کی رقم کی ادائیگی بھی فوری کی جائے۔ورنہ پاکستان تحریک انصاف شوگر ملزکے سامنے دھرنا دے گی،جس کیلئے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی اعلی بھی شوگر ملزکے سامنے دھرنا میں شریک ہوگی،اور دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک کسانوں کو انکے حقوق نہیں مل جاتے جو حکمران اپنی رمضان شوگر ملزمیں انصاف فراہم نہیں کرسکتے وہ پورے ملک میں کیا انصاف دیں گے۔ضلعی انتظامیہ شریف خاندان کے غلام نہ بنے،بلکہ عوامی خادم ہونیکا ثبوت دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات