جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کے جینزکھلے جوتے تنگ کپڑے پہننے پر پا بندی سٹوڈنٹس فیئر کے ہیڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

طا لبات نے پا بندی واپس نہ لینے پر خودکشیاں کر نے کی دھمکی دے دی

منگل 12 دسمبر 2017 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کے جینزکھلے جوتے تنگ کپڑے پہننے پر پا بندی سٹوڈنٹس فیئر کے ہیڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا طا لبات نے پا بندی واپس نہ لینے پر خودکشیاں کر نے کی دھمکی دے دی تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ کواتین طا لبات کے بارے متعدد شکا یات کے پیش نظر جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے سٹوڈنٹس فیئر کے ہیڈ پروفیسر ندیم سہیل نے نو ٹیفکیشن جاری کر تے ہو ئے خواتین طا لبات کے جینز ،تنگ کپڑے، کھلے جو تے پہننے اور بھر پور میک اپ کرنے پر مکمل پا بندی عا ئد کر دی خلاف ورزی کر نے والی خواتین طا لبات کو یو نیورسٹی قوانین کا سا منا کر نا پڑے گا ذرائع نے بتا یا کہ درجنوںخوا تین طا لبات نے یو نیورسٹی انتظا میہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر موسم سرما کی تعطیلات کے فوری بعد یہ پا بندی واپس نہ لی گئی تو چند طا لبات اجتما عی خود کسی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :