سیالکوٹ،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والی10افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 12 دسمبر 2017 21:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء)شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والی10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ موضع منیلا میں پولیس نے شہری جاوید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کے الزام میں رشید، عدنان، مظہر سمیت10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔