فاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات کیلئے 31 دسمبر کا وعدہ کیا ہے، حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو نیا سال چاول اور کیمپ کے ساتھ اسلام آباد میں منائیں گے،سراج الحق

منگل 12 دسمبر 2017 21:16

فاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات کیلئے 31 دسمبر کا وعدہ کیا ہے، حکومت نے وعدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا اصلاحات کیلئے 31 دسمبر کا وعدہ کیا ہے، حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو نیا سال چاول اور کیمپ کے ساتھ اسلام آباد میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ خیرایجنسی سے شروع ہوا پہلا پڑائو پشاور میں تھا دوسرا پڑائو ٹیکسلا میں تھا ہمارا لانگ مارچ تیسرے دن اسلام آباد پہنچ گیا حکومت نے 31 دسمبر تک فاٹا اصلاحات نہ کیں تو نیا سال چاول اور کیمپ کے ساتھ اسلام آباد میں منائیں گے۔

لانگ مارچ میں موجود قبائلی علاقے کے لوگوں کو 31 دسمبر تک گھروں کیلئے رخصت کیا ہے۔ حکومت نجانے کیوں فاٹا ریفارمز سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نہ وزیر ہے نہ وزیراعظم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں۔ مگر فاٹا ریفارمز کا اختیار حکومت کے پاس ہے مولانا فضل الرحمن کے پاس نہیں ۔ مولانا فضل الرحمن سے بھی ضرور بات کریں گے مگر مسئلہ قبائلی عوام اور وفاقی حکومت کا ہے۔ ہم اپوزیشن میں ہیں مولانا فضل الرحمن کو رام کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے پاس ہے ہمارے پاس نہیں۔