کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ کی ناقص اشیائے خور ونوش اور غیر معیاری صفائی کے خلاف کاروائی

مختلف دکانداروں پر 20ہزار اور 23PF ایکٹ کے تحت 14 ہزار روپے جرمانہ

منگل 12 دسمبر 2017 21:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ نے ناقص اشیائے خور ونوش اور غیر معیاری صفائی کے خلاف کاروائی میں مختلف دکانداروں پر 20ہزار اور 23PF ایکٹ کے تحت 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاغیر معیاری صفائی پر 8نوٹس جاری کئے اورکھانے پینے کے 20نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 3ٹرک سامان ضبط کر لیا ہیاطلاعات کے مطابق فوڈ برانچ نے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور ہر 20 ہزار جرمانہ کیا جن میں غیر معیاری صفائی پر گلگت بلتستان ہوٹل کو2ہزار روپے ،اصغر ٹی سٹال کو 2ہزار روپے اور ما شااللہ نان سنٹر کو2ہزار جرمانہ کیا گیا علاوہ ازیں بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر8 دکانداروں کو نوٹس جاری کئے اور مختلف دکانوں سے کھا نے پینے کی20 نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا ئے گئے جبکہ کینٹ جوڈیشل مجسٹر یٹ نے 23PF ایکٹ کے تحت 14 ہزار جرمانہ کیا ادھر تجا وزا ت کے خلاف آپر یشن میںٹینچ بھاٹہ ،چوہڑ چوک،مصریال روڈ کے علاقوں سی3 ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر ، اور کینٹ کے مختلف علاقوںغیر قانونی بغیر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز اتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :