عوام نے نواز لیگ کی کرپٹ اور گندی سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ، عوام ملک میں خوشحالی اور اِنصاف کا اِنقلاب چا ہتے ہیں اوکاڑہ اب مسلم لیگ کا نہیں پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ، 17دسمبر کا جلسہ ثابت کر یگا کہ اوکاڑہ اب صرف پی ٹی آئی کا ہے

تحریک ِ انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلات صمصام بخاری کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 21:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک ِ انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلات ونشریات سابق وفاقی وزیر سید پیر صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ عوام نے نواز لیگ کی کرپٹ اور گندی سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ہے عوام ملک میں خوشحالی اور اِنصاف کا اِنقلاب چا ہتے ہیں، اوکاڑہ اب مسلم لیگ کا قلعہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ،اِنشا اللہ 17دسمبر کا جلسہ ثابت کر یگا کہ اوکاڑہ اب صرف پی ٹی آئی کا ہے 17کاجلسہ اوکاڑہ کی تاریخ رقم کر یگا،اوکاڑہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا کارکن بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں50 ہزار کرسیاں پنڈال میں لگائی جائیں گی پنڈال کو خوبصورت سجایا جائیگاانہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کابد ترین واقع ہے جس طرح سے انسانوں کو گولیوں سے مار اگیا ہے ایسالگتا تھا کہ اِنہوں نے کو ئی بہت بڑاجرم کیا ہو اِظالموں نے بے گناہ خواتین کو بھی نہیں بخشا موجودہ قاتل حکمرانوں نے کربلا کی یاد لائی ہے اِن خیالات کا اظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اِس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی انفار میشن سیکرٹری فیضا ن گجر،راؤ علی اعجاز ،رانا مجاہد ،عبرالرحمٰٰن نمبردار ا ورلائیرز فورم کے صدر مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کی تنظیم میں کو ئی گروپ بندی نہیں ہے مخالفین پی ٹی آئی میں گروپ بندی کی جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں ایسی کو ئی بات نہیںہے ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے

متعلقہ عنوان :