17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی4 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے شہداء ختم نبوت کے چہلم کا بڑا اجتماع ہو گا پیر سیال شریف کی قیادت میں تحریک ختم نبوت کے فیصلہ کن مرحلے کے لئے مشاورت جاری ہے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کابیان

منگل 12 دسمبر 2017 21:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی4 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے شہداء ختم نبوت کے چہلم کا بڑا اجتماع ہو گا پیر سیال شریف کی قیادت میں تحریک ختم نبوت کے فیصلہ کن مرحلے کے لئے مشاورت جاری ہے تمام گدی نشین مشائخ خواجہ حمید الدین سیالوی کے ساتھ ہیں غداران ختم نبوت کی سہولت کار حکومت ملک کے سب سے بڑے مکتبہ فکر کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی پیر سیال شریف کے حکم پر پورا ملک جام ہو سکتا ہے پنجاب کے حکمران ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں اہل حق کشتیاں جلا کر میدان میں نکل آئے ہیں رانا ثناء اللہ کا منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے وہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ شہیدوں کا قاتل ہے نااہل حکومت نے بیرونی طاقتوں سے وفا اور تاجدار ختم نبوت سے بے وفائی کی ہے مستعفی ممبران اسمبلی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ن لیگ کے ساتھ ساتھ دوسری جماعتوں کے ممبران اسمبلی بھی استعفے دینے کے لئے ہم سے رابطے کر رہے ہیں ن لیگ نے استعفے روکنے کے لئے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں ترقیاتی فنڈز کے نام پر ممبران اسمبلی کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں۔