(ن) لیگ کی کر پشن بھی جمہوریت پر شب خون ہی ہے ‘ چوہدری محمدسرور

کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانو ں نہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی ہونا چاہیے ‘حکمران خود ہی بروقت انتخابات نہیں چاہتے جسکے لیے بہانہ بنائے جا رہے ہیں ‘حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک آگے بڑ ے گا‘ تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن کاالحاج بشیر احمد کی زیر قیادت ہونیوالے تاجر کنونشن سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 21:39

(ن) لیگ کی کر پشن بھی جمہوریت پر شب خون ہی ہے ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی کر پشن بھی جمہوریت پر شب خون ہی ہے کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانو ں نہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی ہونا چاہیے ‘حکمران خود ہی بروقت انتخابات نہیں چاہتے جسکے لیے بہانہ بنائے جا رہے ہیں ‘حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک آگے بڑ ے گا۔

(جاری ہے)

وہ لوہا مارکیٹ میں الحاج بشیر احمد کی زیر قیادت ہونیوالے تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن محمد مدنی ‘ذوالفقار احمد ملک ’ثناء الحق اور میاں طلحہ سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں اور آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں ملک پر غیر ملکی قرضی83ارب ڈالرز سے زائد ہو چکے ہیں حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں محمد مد نی نے کہا کہ حکومتی تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اور عوام خوشحال ہو چکے ہے ،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف ذاتی خوشحالی چاہتا ہے ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے عوام اور تاجروں پر آئے روز ٹیکسوں کی بارش کی جاتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں جب تک کر پشن اور لوٹ مار ختم نہیں ہوگی ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا الحاج بشیر احمدنے کہا کہ ملک میں اسٹیل ملٹرز سمیت اس صنعت کے تقریبا 200 کارخانے کام کر رہے ہیںمگر واضع پالیسی نہ ہونے، ٹیکس کے مسائل اور دیگر ممالک سے غیر ضروری درآمدات نے اس کی ترقی روک رکھی ہے حکومت سٹیل کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل انکے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے آئے روز نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں 2015میں سٹیل امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا ریٹ 5 فیصد سے 15فیصد تھا جواب 15 سے 35فیصد ہو چکا ہے جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکمران اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو بھی تباہ کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :