وزیر اعلیٰ پنجاب اورچینی سفیر کی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

یائو جنگ کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کی اجازت ملنے پر شہبازشریف کو مبارکباد، منصوبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی شہبازشریف نے اس منصوبے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاہے اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہوگا ، آپ پنجا ب کی ترقی کا روشن ستارہ ہیں، مشکلات کے باوجود مقررہ وقت سے قبل منصوبے مکمل کرکے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،چینی سفیر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، رکاوٹوں کے باوجود چینی قیادت نے اس منصوبے کیلئے بھرپور ساتھ دیاہے، پاک چین دوستی ہر دور میں مضبوط ہو رہی ہے ، شہبازشریف

منگل 12 دسمبر 2017 21:33

وزیر اعلیٰ پنجاب اورچینی سفیر کی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ..
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) :وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے منگل کویہاں پنجاب ہائوس اسلام آباد میںچین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک چین معاشی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی -چین کے سفیر نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کی اجازت ملنے پر وزیراعلی شہبازشریف کو مبارکباددی -چینی سفیر نے کہاکہ عدالت کیجانب سے میٹروٹرین منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہی-چینی سفیر نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیاں اس ضمن میں متعلقہ کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی مربوط کوشش کریں گی-انہوں نے کہاکہ آپ نے اس منصوبے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاہے اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہوگا -چینی سفیر نے وزیر اعلی پنجاب کی گڈ گورننس اور برق رفتار ی سے قومی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ پنجا ب کی ترقی کاایک روشن ستارہ ہیں اورآپ نے مشکلات کے باوجود مقررہ وقت سے قبل ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ لاکھوں شہریوں کو باعزت، عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-چین کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یہ منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہی-انہوں نے کہاکہ رکاوٹوں کے باوجود چینی قیادت نے اس منصوبے کے لئے بھرپور ساتھ دیاہی-میں چینی قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں-انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ منصوبے کو دن رات کام کر کے جلد مکمل کیاجائی-انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستا ن کی پر عزم دوستی، باہمی تعاون اور جانثاری دنیا کے لئے ایک مثال ہے اوردونوں ممالک کی لازول دوستی ہر دور میں ترقی او ر کامیابی کی منازل طے کر رہی ہی-انہوں نے کہاکہ معاشی انقلاب کا عظیم منصوبہ سی پیک خطے کے تمام ملکوں کی اقتصادی خوشحالی میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن اور ترقی اور استحکام معاشی خوشحالی سے ہی منسلک ہی- موجودہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے ، غربت، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام دور کرنے کے لئے صدق دل کے ساتھ کام کیاہی- ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے عوامی خدمات کا سفر جاری رکھا ہی- حکومت کی کمٹمنٹ ہی کی وجہ سے اس وقت لوڈشیڈنگ کا بحران سرنگوں ہوچکا ہی- صرف قومی ترقی اور عوامی وقار ہمارا مطمع نظر ہے اور ہم اس عزم کی تکمیل کے لے دن رات کوشاں ہیں۔