نوجوانوں کو اپنے ہنر و فن اور صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے محکمہ یوتھ افئیر کی جانب سی500ملین لاگت کا منصوبہ شروع کر دیا گیا

نوجوانوں کی رہنمائی اور تعاون کے لیے محکمہ یوتھ افئیرز اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ،منصوبے کے مطابق 350نوجوانوں کو انٹر پرینیورز قائم کرنے کے لیے گرانٹس فراہم کی جائیں گی

منگل 12 دسمبر 2017 21:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو اپنے ہنر و فن اور صلاحییتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے محکمہ یوتھ افئیر کی جانب سی500ملین لاگت کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کی رہنمائی اور تعاون کے لیے محکمہ یوتھ افئیرز اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے جبکہ اسی حوالے سے معاونت کے لیے محکمہ یوتھ افئیرزاور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے مابین مفاہمت طے پائی ہے۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک،سیکرٹری سپورٹس ،کلچر ،یوتھ افئیر طارق خان ،لمز اور آئی ایم سائنسز کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت کے تحت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز،خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کی صلاحییتوں کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے انھیں تربیت فراہم کرینگے جسکے بعد نوجوان اپنے لیے کاروبار چلانے اور اسے مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھانے کے قابل ہوسکیں گے۔

منصوبے کے مطابق 350نوجوانوں کو انٹر پرینیورز قائم کرنے کے لیے گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے ابتداء میں 250ملین کی رقم مختص کی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے زیادہ تعداد میں نوجوانوں کو مستفید کرنے کی غرض سے اس رقم کو بڑھاکر 500ملین روپے تک کردیا ڈائریکٹر یوتھ افئیرز اسفندیار خان نے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرانٹس کے حصول کے خواہشمندوں کے لیے عمر اور تعلیم کی حدبندی نہیں کی گئی ۔منصوبے کی بدولت نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے مستحکم بنیاد فراہم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :