سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کا ریلوے کی اراضی واہ گزارنے کے لئے آپریشن جاری،مزید 17مکانات منہدم

منگل 12 دسمبر 2017 21:08

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کا ریلوے کی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اینٹی انکروچمنٹ کے عملے سائٹ ایریا صنعتی زون میں ریلوے کی اراضی واہ گزارنے کے لئے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران مزید17تین منزلہ مکان کو مسمارکردیا،مہلت طلب کرنے کے لئے شدید مزاحمت کرنے والے قابضین کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،ڈپٹی کمشنر نے آپریشن مکمل ہونے تک اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی نگرانی میں کیمپ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی نگرانی میں سائٹ ایریاصنعتی زون میں ریلو ے کی قیمتی اراضی واہ گزارکرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے بھاری مشنری سے مزید17تین منزلہ مکان کو مسمارکردیا،جبکہ قبضے کے لئے بنائی جانے والے چاردیواری کو بھی مسمارکیاگیا،سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت کو ریلوے کی اراضی قابضین سے واہ گزار کراکر ریلوے حکام کے حوالے کرنے کے احکامات دئیے ہیں جس کے لئے کئی روز سے انسدادتجاوزات آپریشن اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نثاراحمد میمن کی سرکردگی میں جاری ہے ،منگل کے روز کاروائی کے دوران بعض قابضین نے مہلت طلب کرنے اورتجاوزات بچانے کے لئے شدید مزاحمت کی جیسے پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنادیا،ریلوے لائن کے ساتھ مذکورہ قیمتی اراضی پر لینڈمافیا اورقابضین نے قبضہ کرکے چائناکٹنگ کے ذریعے فروخت کردی تھی جس پر 100سے زائد مکانات ،کمرشل تعمیرات اورقبضے کے لئے چاردیواریاں بنائی گئی تھی ،آپریشن کے دوران سائٹ زون پولیس کی بھاری نفری ،ڈی ایس پی مسعوداقبال،ایس ایچ اوٹنڈویوسف سلمان فاروقی ،فائربریگیڈ،ایمبولینس اورریسکیوٹیمیں بھی موجود رہیں ،ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے ریلوے کی مذکورہ اراضی واہ گزار کرانے اورعدالتی احکامات کے مطابق ریلوے حکام کے حوالے کرنے تک اسسٹنٹ کمشنر سٹی نثاراحمد میمن کی سرکردگی میں کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ رات میں بھی آپریشن جاری رکھنے کے لئے مذکورہ مقام پر بھاری جنیٹر اورلائٹیں پہنچادی گئی ہیں۔

/haq/tmb 2017

متعلقہ عنوان :