سوشل میڈیا کے ہاتھوں ستائی ماں نے اپنے بچوں کے موبائل گولیوں سے چھلنی کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 20:30

سوشل میڈیا کے ہاتھوں ستائی ماں نے اپنے بچوں کے موبائل گولیوں سے چھلنی ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):ماں کی بجائے موبائل کو وقت دینے والے بچوں کی ماں نے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔سوشل میڈیا کے ہاتھوں ستائی ماں نے اپنے بچوں کے موبائل گولیوں سے چھلنی کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا استعمال خطرنا ک حد تک بڑھتا جا رہا ہے ۔ہر وقت موبائل میں مگن رہنے والے بچے نہ تو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مناسب وقت دیتے ہیں ۔

ایسے ہی ماں کی بجائے موبائل کو وقت دینے والے بچوں کی ماں نے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔سوشل میڈیا کے ہاتھوں ستائی ماں نے اپنے بچوں کے موبائل گولیوں سے چھلنی کر دئیے ۔اس دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ماں اپنے بچوں کے موبائل فونز کو گولیوں سے چھلنی کر رہی تھی اور یہ کہہ رہی تھی کہ میں سوشل میڈیا کے اپنے بچوں پر ہونے والے اثرات کی مذمت کرتی ہوں اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والی نافرمانی اور بے احترامی کی ۔

(جاری ہے)

میں اپنے بچوں پر والدین والا حق چاہتی ہوں۔مجھے اپنے بچوں کی نافرمانی نہیں چاہیے۔میرے بچوں کے لیے میری اہمیت ہونی چاہیے نہ کہ ایک الیکٹرانک آلے کی ۔میں نہیں چاہتی کہ ان پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات ہوں اور نہ ہی یہ چاہتی ہوں کہ وہ ایسے لوگوں سے رابطہ رکھیں جن کو وہ ذاتی طور پر نہیں جانتے۔