جامعہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر محمد نواز کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

منگل 12 دسمبر 2017 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) جامعہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں شعبہ جغرافی کے پروفیسر محمد نواز کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ، سینئر اساتذہ، افیسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال نے مرحوم کے یونیورسٹی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔جو ایک عظیم انسان تھے۔ جنہوں نے ایک بڑے عرصے تک درس و تدریس میں صوبے کے طلباء و طالبات کوتعلیم کے زیور سے روشناس کرایا۔ اجلاس میںمرحوم کے یونیورسٹی میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حالات زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا گیاکہ انہوں نے یونیورسٹی میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

جو ایک شریف النفس انسان تھے۔ جنکے یونیورسٹی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نے انکے تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں پروفیسر مرحوم اور یونیورسٹی کے دوسرے مرحوم ملازمین کے لئے اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :