خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 15 دسمبر تک ملتوی

منگل 12 دسمبر 2017 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر حکومتی اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کی وجہ سے باعث کورم پورا نہ ہونے پر15دسمبر تک ملتوی ہو گیا منگل کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی صدارت میں شروع ہوا اور اجاس کے آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کورم کی نشاہدہی کرتے ہوئے کہا کہ کورم پورا نہیں ہے اس لیے اجلاس نہیں ہو سکتا جس پر ڈپٹی سپیکر نے گنتی کرائی تو صر ف 20اراکین موجود تھے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس بغیر کسی کاروائی کے جمعہ 15دسمبر تک ملتوی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :