گونر خیبر پختونخواہ کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں فورسز کی چوکی پردہشت گردحملے کی شدید مذمت

ملک میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اورکوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ،ہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اپنی افواج اورسیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، گورنر اقبال ظفر جھگڑا

منگل 12 دسمبر 2017 21:26

گونر خیبر پختونخواہ کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں فورسز کی چوکی پردہشت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں فورسز کی چوکی پردہشت گردحملے کی شدید مذمت کی ہے اورحملے میں پاک فوج کے افسر اور سپاہی کی شہادتوں پرتعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے ملک میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اورکوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اپنی افواج اورسیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کے خاتمے کیلئے آخری حدتک جائیں گے۔ گورنرنے مزیدکہاکہ ہمیں اپنے بہادرسپوتوں پرفخر ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملائیں گے۔ گورنرنے شہداء کی درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔