بدقسمت خیبرپختونخو میں 70 سال تک کسی نے توجہ نہ دی،

نوجوانوں کی بھرپورسپورٹ سے تبدیلی لا رہے ہیں، پرویز خٹک ہسپتالوں اور پولیس کاتباہ حال سٹکچر ملا،70سال سے گلے سڑے نظام نے ملک اور صوبہ کو مسائل کا شکاربنا دیا، پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی 60فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک اشارے پر کام ہوجاتا ہے مگر ارادے اچھے ہوں تو اللہ مدد کرتا ہے ، سی پیک سے صوبہ اگلے دس سالوں میں انڈسٹریل سٹیٹ میں تبدیل ہوجائیگا گوادر سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ قریب ہے ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا یوتھ کارنیوال سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب، انعامات تقسیم کئے

منگل 12 دسمبر 2017 21:26

بدقسمت خیبرپختونخو میں 70 سال تک کسی نے توجہ نہ دی،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ بدقسمت خیبرپختونخوا پر ہم سے قبل کسی نے توجہ نہیں دی، ہسپتالوں اور پولیس کاتباہ حال سٹکچر ملا،70سال سے گلے سڑے نظام نے ملک اور صوبہ کو مسائل کا شکاربنا دیا، جس میں ریفارمز کرکے تبدیل کردیا، نوجوانوں کی بھرپورسپورٹ سے تبدیلی لا رہے ہیں، پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی 60فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ، ملک بھر سے یوتھ کارنیوال میں نوجوانوں کی شرکت ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل یوتھ کارنیوال 2017کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا س موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان محمود خان، وزیراعلیٰ کے خصوصی مشیر اورپارلیمانی امور عارف یوسف، سیکرٹری محکمہ کھیل ، ثقافت و امورنوجوانان محمد طارق، ڈپٹی سیکرٹری بابر خان، ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ،لیزان کے سی ای او محمد عثمان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس سے قبل کسی نے یوتھ پالیسی نہیں بنائی تھی خیبرپختونخوا نے ملک میں سب سے قبل یوتھ پالیسی بنائی اور صوبہ کے نوجوانوں کیلئے یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن بھی بنایا گیا ہے ،صوبہ میں ہمیں سکولوں، ہسپتالوں ، پولیس کا ٹوٹہ ہوا نظام اوررشوت سے بھرا صوبہ ملا مگر مشکل سے ریفارمز لیکر آئے ہیں ، لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک اشارے پر کام ہوجاتا ہے مگر ارادے اچھے ہوں تو اللہ مدد کرتا ہے ، سی پیک سے صوبہ اگلے دس سالوں میں انڈسٹریل سٹیٹ میں تبدیل ہوجائیگا گوادر سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ قریب ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبہ کے نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی سمیت جواں مرکز، انٹرپرینیورشپ اور دیگر پروگرامز تشکیل دیئے ہیں ان تمام پروگرامزکو صوبہ کی تمام ڈسٹرکٹ تک یقینی بنایا جائیگاجبکہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کیلئے نوجوانوں کیلئے 1ارب روپے گزشتہ سال دیئے اور اگلے سال بھی 1ارب روپے جاری کئے جائینگے، اس موقع پر انہوں نے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ڈھائی کروڑ روپے سے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے کرنا کا بھی اعلان کیا۔