شا نگلہ کے پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ

برف جمنے سے نظام زندگی متاثر،بالائی علاقوں کی بعض رابطہ سڑکیں بند،سوختہ لکڑی کی قلت سے عوام کو مشکلات کا سامنا

منگل 12 دسمبر 2017 21:22

شا نگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) شا نگلہ کے پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برف جمنے سے نظام زندگی متاثر،بالائی علاقوں کی بعض رابطہ سڑکیں بند،سوختہ لکڑی کی قلت سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-بدھ کی شام تک بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی-تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری دوسرے روز بھی جاری رہی ،الپوری ،لیلونئی،پیرخانہ،بلکانئی،اولندر،اجمیر، یخ تنگی،شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہوئی جبکہ بشام ،چکیسر،پورن،مارتونگ کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،سردی کی شدت کے باعث سکولوں اور سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم تھی۔

(جاری ہے)

دو روز مسلسل بارش اور برف باری سے ٹھنڈ کاراج شروع ہوگیا ہے سو ختہ لکڑی کی قلت سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،برف باری کے بعد وادی میں درختوں نے سفید چادر اوڑھ لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :