حیدرآباد،قیدی محرم علی جمالی کا قاتل پکڑا گیا

منگل 12 دسمبر 2017 21:22

حیدرآباد،قیدی محرم علی جمالی کا قاتل پکڑا گیا
ْ حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) قیدی محرم علی جمالی کا قاتل پکڑا گیا،اے ٹی سی میں پیش ،14دن کا ریمانڈ،حیدرآباد سیشن کورٹ میں گذشتہ دنوں ایک شخص نے فائرنگ کرکے جیل سے پیشی پر لائے گئے قیدی محرم علی جمالی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دوسرے دن ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد امجد بوہیو نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایس پی حیدرآبادسید پیر محمد شاہ جو خود بھی جائے وقوع کا معائنہ کرنے پہنچے تھے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ عدالت کی سیکورٹی بہتر بنائیں اور قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے جس کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد نے عدالت کی سیکورٹی پر معمورایک انسپکٹر، دو اے ایس آئیز اور پولیس اہلکار کو معطل کردیااور کینٹ پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نی72گھنٹے کی جدوجہد کے بعد محرم علی جمالی کے نامزد ملزم لال بخش زرداری ولد بڈھو زرداری کو گرفتار کرلیا اور کیس نمبر88/2017زیر دفعہ302,34ppcاور اے ٹی اے 6/7کے تحت اسے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا خصوصی عدالت نے لال بخش کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر حیدرآباد پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :