سکھر،واپڈا سمیت دیگر وفاقی یا صوبائی اداروں کی ترقی کیلئے محنت کش ملازمین کی بڑی قربانیاں ہیں،عبدالطیف نظامانی

منگل 12 دسمبر 2017 21:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے کہا ہے واپڈا سمیت دیگر وفاقی یا صوبائی اداروں کی ترقی کیلئے محنت کش ملازمین کی بڑی قربانیاں ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائیگا محنت کش ملازمین کے آپسی اتحا د سے بڑی سے بڑی جنگیں جیتی جا سکتی ہیں سیپکو کو پیش کئے جانے والے ملازمین کے جائز مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظور پر تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں محنت کش اپنی صفوں کو درست کر یں اور ادارے کی ترقی کیلئے کوشش کریں ادارے مضبوط ہونگے تو ملازمین مضبوط ہونگے محنت کشوں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے سلسلے میں کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سیپکو چیف نے مطالبات تسلیم کر کے محنت کشوں کے دل جیت لئے ہیں انشاء اللہ اسی طرح محنت کش ملازمین دل و جان سے محنت کر کے ادارے کی ترقی کیلئے کام کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک سینٹرل لیبر یونین سکھر ریجن کی جانب سے سپکو چیف کے دفتر میں منعقد محنت کشوں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے عام میں سیپکو چیف عبدالطیف انجم ، مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان ، اقبال خان ، اقبال قائمخانی ، محمد اعظم خان ، عبدالمناف نظامامی ، یجنل چیئرمین نثار احمد شیخ ، سیکریٹری ولی محمد لغاری ، سید زاہد حسین شاہ ، محمد وریل میرانی ، عقیل احمد جونیجو ، لالہ دھنی بخش ، نذر محمد میمن ، دیدار حسین مگسی ، ندیم احمد کورائی ، آفتاب کلوڑ سمیت مختلف ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے عہدے داروں اور محنت کشوں نے شرکت کی یونین کی جانب سے تمام مہمانوں کو سندھ کو روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں گرامی نے ادارے کی مضبوطی اور آپسی اتحاد قائم کرنے پر ضرور دیتے ہوئے ملازمین کو اداروں کی ترقی کیلئے کام کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :