اٹک ، ڈاکٹر ملک محمد عبادت خان نے سی او ہیلتھ کا چار ج سنبھا ل لیاہے

منگل 12 دسمبر 2017 21:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) ڈاکٹر ملک محمد عبادت خان نے سی او ہیلتھ کا چار ج سنبھا ل لیاہے قبل ازیں وہ ڈی ایچ او اٹک کے عہدے پر تعینات تھے اس سے قبل وہ ای ڈی او ہیلتھ میانوالی، اٹک اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ، ڈسٹرکٹ میڈیکل لیگل آفیسر پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ اور ڈی ایچ او کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں حکو مت پنجا ب نے صحت خد مت ایوار ڈ پنجاب میں دو ددفعہ دیااور دونوں دفعہ انہیں ہی ان کی اعلیٰ کار کر دگی کی بناء پر دیا گیاایک ملاقات کے دوران سی او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان نے بتا یا کہ ان کی تر جیحات میں محکمہ صحت کے خدو خال میں مثبت تبدیلیاں لا کر اسے عوام دوست بنا ناشامل ہیں اوروہ عملے کے درمیان کا کر دگی کی بناء پر مقابلے کی فضاء پیدا کر نا چا ہتے ہیں تا کہ سر کاری ہسپتالوں سے رجوع کر نے والے شہری بہتر خدمات سے استفا دہ حاصل کر سکیں انہو ںنے کہا کہ عوامی شکا یات ہیں کہ بعض نرسیں غلط رویہ رکھتی ہیں اس بارے میں جا نچ پڑتال کی جا ئے اور شکا یت درست ہو نے پر ا ن کے خلاف نہ صرف ضابطے کے تحت کاروائی ہو گی بلکہ بڑے شہریوں سے تر بیت یا فتہ نر سیں لا کرانہیں یہاں تعینات کیا جا ئے گا اور نر سوں کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرام تر تیب دیئے جا ئیں تا کہ انہیں عوامی توقعات پر پورا اتا را جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :