صوبائی وزیرقانون کی چیئرمین نیب سے حدیبیہ کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر بدلنے کی درخواست

شاہ خاور پیپلزپارٹی کے ورکر ہیں ، اسی بنیاد پر پی پی دور میں ڈپٹی اٹارنی جنرل بنے،رانا ثناء اللہ

منگل 12 دسمبر 2017 21:13

صوبائی وزیرقانون کی چیئرمین نیب سے حدیبیہ کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے چیئرمین نیب سے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کی تعیناتی پر نظرثانی کی اپیل کر دی،انہوں نے نیب کے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال سے درخواست کی ہے کہ شاہ خاور ایڈوکیٹ کی حدیبیہ کیس میں بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ شاہ خاور ماضی میںپیپلزپارٹی کے دیرینہ ورکر رہ چکے ہیں اور ان کی انہی خدمات پر پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں شاہ خاور کو ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزیدبتایا کہ شاہ خاور گزشتہ 8ماہ سے مختلف میڈیا چینلز کے درجنوں پروگراموں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف بغض و عناد کا بھرپور مظاہرہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور مختلف امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اخلاقیات اور قانونی تقاضوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر کا منصب غیرجانبداری کا تقاضا کرتا ہے جبکہ شاہ خاور ان تقاضوں کے بالکل برعکس ہیں۔

متعلقہ عنوان :