وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب ترکی میں مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 12 دسمبر 2017 21:13

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب ترکی میں مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی میں یروشلم کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گی-ترکی روانگی سے قبل وزیر اعلی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مسلم امہ کی قیادت کو غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گی-یہ عالمی امن کا سوال ہے -اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ فلسطین کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پوری دنیا کے امن کو خطرات لا حق کر سکتی ہے -

متعلقہ عنوان :