وہاڑی پولیس نے میلسی میں 6سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

منگل 12 دسمبر 2017 21:13

وہاڑی پولیس نے میلسی میں 6سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران وہاڑی پولیس نے میلسی میں 6سالہ بچی کے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2دسمبر 2017ء کو عید میلا د النبی ﷺ کا چراغاں دیکھنے جانے والی سبزی فروش کی 6سالہ بیٹی زہرہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی، دو روز بعدپولیس کو اطلاع ملی کہ بچی کی نعش فدا چونگی عقب سٹی میرج ہال پڑی ہے جس پر نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغازکر دیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی میلسی، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم،ایس ایچ او سٹی میلسی اور سی آئی اے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں اور علاقہ کے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی ۔ننھی بچی کا قاتل اس کا ہمسایہ محمد آصف نکلا جو کہ زہرہ کے گھر کی عقب میں واقع گلی کا رہائشی اور مزدوری کا کام کرتا تھا ۔ درندہ صفت نے بچی کو زیادتی کے بعد زیر تعمیر بلڈنگ میں دفن کر دیا۔ملزم آصف 2009ء میں بھی ایک زیادتی کے مقدمہ میں7سال سزا یاب ہوا اور2016ء میں جیل سے رہا ہوا تھا ۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزم آصف نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :