فیصل آباد /شاہ کوٹ، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بھائی جاں بحق

منگل 12 دسمبر 2017 21:05

فیصل آباد /شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) شاہ کوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بھائی جاں بحق اور دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہو گئی،آن لائن کے مطابق گزشتہ روز سے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ،دوسری طرف شاہ کوٹ کے بھوڑو گائوں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 4 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ اویس ،12سالہ وحید،10سالہ نورمصطفی اور5سالہ شرجیل شامل ہے جبکہ زخمیوں میں38سالہ ریحانہ اور2سالہ سحرفاطمہ شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :